ڈیرہ بگٹی

ڈیرہ بگٹی بلوچستان کا ایک ضلع ہے، یہاں قدرتی گیس کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں۔ اس ضلع میں بگٹی قبائل آباد ہیں۔اس علاقے میں 1950میں سوئی گیس دریافت ہوئی جو تقریبا ساٹھ برس سے پاکستان کے تقریباََ تمام شہروں کو فراہم کی جا رہی ہے۔ سوئی میں ائیرپورٹ بھی ہے جو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور دیگر اداروں کی پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ ڈیرہ بگٹی سے دریافت ہونے والے گیس سے ڈیرہ بگٹی کے اپنے باشندوں اب تک محروم ہیں اور لوگ لکڑیاں جلاکر اپنا گزربسر کرتے ہیں۔ قدرتی وسائل سے مالامال اس ضلع کے لوگ انتہائی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔