بلوچ ریپبلکن پارٹی

بلوچ ریپبلکن پارٹی ایک آزادی پسند سیاسی جماعت ہے اور براہمدغ بگٹی اسکا سربراہ ہے، یہ جماعت 2008 کو وجود میں آئی ہے۔ بی آر پی بلوچستان و بیرونی ممالک، خاص طورپر مختلف یورپی ممالک میں آزاد بلوچستان کے لیے کمپین کرنے کی وجہ سے بلوچ حلقوں میں انتہائی مقبول ہے۔ اس جماعت کا نمائندہ ہر سال جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے سیشن کے دوران بلوچستان میں جاری فوجی آپریشنوں میں ہونے والے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت ہلاکتوں، جبری گمشدگیوں سمیت مختلف ریاستی مظالم کے بارے میں مختلف ممالک کے نمائندوں کو آگاہی دیتا ہے۔ بلوچستان کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کی پاداش میں پاکستانی عسکری اداروں نے اس جماعت کے متعدد رہنماوں اور کارکنان کو اغوا و شہید کیا ہے جن میں اس جماعت کے مر کزی رہنما بھی شامل ہیں۔

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker