بلوچستان

پاکستانی اور بین القوامی میڈیا میں ہمیشہ سے ہی بلوچستان سے وابستہ خبروں کو کم ہی جگہ ملتی ہے، یا صرف یک طرفہ بیانیے کو شائع کیا جاتا ہے اور بلوچوں کی اصل آواز کو شروع سے ہی نظرانداز کرتے ہوئے اِسے عام لوگوں سے چھپانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

بلوچستان میں ہونے والے ریاستی مظالم پر پاکستانی میڈیا تو خاموش ہے ہی لیکن بین القوامی میڈیا میں بھی اس مسئلے پر بہت کم بات ہوتی ہے، جسکی ایک وجہ ان میڈیا ہاوسز کی رسائی نہ ہونے بھی ہوسکتی ہے۔

بلوچوں کی دبی ہوئی آواز کو اجاگر کرنے کے لیے ہی ریپبکن نیوز کو وجود میں لایا گیا تاکہ بلوچستان میں ہونے والی نا انصافیوں اور ریاستی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کیا جاسکے۔ ریپبلکن نیوز بلوچستان سے خبروں کا ایک اہم اور قابلِ اعتماد ذریعہ ہے۔

Back to top button