ڈاکٹر اللہ نظر کی اہلیہ، بچے اور دیگر بلوچ خواتین و بچوں کا اغواء دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔ چیئرمین ریحان بلوچ

نیوزڈیسک (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کے چیئرمین ریحان بلوچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اللہ نظرکی اہلیہ، بچے اور دیگر خواتین اور بچوں کا ریاستی فورسز کے ہاتھوں اغواء دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔
ریحان بلوچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کی اہلیہ بچے اور دیگر بلوچ خواتین اور بچوں کا اغواء دہشتگردی کی بدترین مثال ہے جس کی پوری دنیا کو مذمت کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ عالمی اداروں کو بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی دہائیوں سے جاری خاموشی کو تھوڑتے ہوئے پاکستانی ریاست کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے ہونگے۔
متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close