بی ایل ایف نے فورسزپر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روزآواران کے علاقے بزداد میں قائم فوجی کیمپ کی چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ اتوار کے روزکیچ کے علاقے دشت میں شئے زنگی چیک پوسٹ پر بھی اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ اتوار رات پنجگور کے علاقے وشبود میں کسٹم آفس کے ساتھ واقع سردکی آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ سرمچاروں نے چوکی پر دو راکٹ داغے اور فائرنگ کی ،راکٹ لگنے سے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ شکار اور پکنک منانے پہاڑوں کا رخ نہ کریں۔ جس سے ریاستی جاسوس و کارندے فائدہ اُٹھا کر بلوچ آزادی پسندوں کی جاسوسی کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close