ملٹری انٹیلی جنس کی آئی ایس آئی کی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف کاروائی

پنجگور(ریپبلکن نیوز)پنجگور کے نواحی علاقے مجبورآباد میں ایم آئی کی جانب سے آئی ایس آئی کی جانب سے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق آئی ایس آئی اور ایم آئی کے درمیان اختلافات کے باعث ملٹری انٹیلیجنس کے اہلکاروں کی پنجگور میں آئی ایس آئی کی جانب سے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ خدارام عرف بجو اور فاروق فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ یہ آپریشن صبح پنجگور کے علاقے مجبور آباد میں کیا گیا تھاجس میں ساتھ افراد گرفتار کیے گئے تھے جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا تھا۔ ریپبلکن نیوز کے نمائندے نے ہمیں بتایا کہ خدارام عرف بجواور باقی گرفتار فراد پنجگور میں سماجی برائیوں میں ملوث تھے جنہیں پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی مکمل پشت پنائی حاصل تھی۔ جبکہ حالیہ کاروائی آئی ایس آئی اور ایم آئی کے درمیان اختلافات کے سبب عمل میں لائی گئی ہے۔ خدارام اور باقی افراد پنجگور میں آزادی پسند بلوچوں کے مخبری اور شہادت اور مختلف سماجی برائیوں میں ملوث تھے۔ہمارے نمائندے کے مطابق اس آپریشن میں بھاری تعداد میں پاکستانی فورسز نے حصہ لیا تھا جس میں ساتھ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن کے نام شائی امداد،صدیق ، بڈو اور سرور ہیں جبکہ باقی افراد کے نام اب تک منظرِعام پر نہیں آسکے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close