کلبر کے بعد دشت میں وسیع فوجی آپریشن شروع

دشت (ریپبلکن نیوز)کلبر کے بعد کیچ کے علاقے دشت میں فورسز نے وسیع آپریشن شروع کردیا ہے جس میں ہیلی کاپٹروں اور بھاری توپ خانے کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے دشت کے ملحقہ پہاڑی سلسلے مزن بند میں ہیلی کاپٹروں اور بھاری توپ خانے سے بمباری اور شیلنگ کی جارہی ہے ۔زمینی فورسز نے دہشت کے نواحی علاقیوں میں گھر گھر چھاپوں کے دوران متعدد بے گناہ بلوچوں کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے جبکہ پہاڑی سلسلے میں بڑے پیمانے پر بمباری کی وجہ سے بھی جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پاکستانی افواج نے تمپ اور زامران میں فوجی آپریشن جاری رکھاجس میں پاکستانی افواج کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ زرائع کے مطابق دشت آپریشن میں بھی فورسز کو اب تک ناکامی کا سامنا ہے جس کو چھپانے کیلئے مسلسل عام آبادیوں اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close