چمن سے چند روز قبل اغواء ہونیوالا شخص بازیاب

b5d3d7f8757233de071f88d258ff269c8f207f83کوئٹہ(ری پبلکن نیوز)بلوچستان سرحدی شہر چمن سے چند روز قبل اغواء ہونیوالا شخص بازیاب ہو گیا پولیس اغواء کاروں کا تعقب کر رہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمن کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد تاجر عبدالنافع کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے تھے جس کی بازیابی کیلئے گزشتہ روز چمن پولیس نے کارروائی کی تو اغواء کار مغوی کو ویران مقام پر چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس اغواء کاروں کا تعقب کر رہی ہے اور آخری اطلاعات آنے تک تاحال کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close