نامعلوم مسلح ڈاکوؤں مختلف گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے ہزاروں روپے لوٹ لئے

armed-robbery-2کوئٹہ(ری پبلکن نیوز)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی اور بختیار آباد میں ڈکیتی کے3 مختلف وارداتوں میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں مختلف گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے ہزاروں روپے اور درجنوں موبائل فون لوٹ لئے مزاحمت کر نے پر ایک کلینر کوزخمی کر دیایہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے بختیار آباد ڈومکی کے قریب4 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے کوئٹہ سے جیکب آباد جانیوالے ٹرک ڈرائیو تیمور سے5 ہزار جبکہ ایک دوسرے واردات کے دوران ڈرائیور عبداللہ سے نقدی اور موبائل فون جبکہ تیسری واردات میں جوکہ کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان جانیوالی گاڑی کے ڈرائیور آفتاب سے 85 ہزار روپے8 موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک کلینر کو زخمی کر دیا ملزمان نے فرار ہوتے وقت گاڑیوں پر فائرنگ کر کے انہیں شدید نقصان پہنچایا واقعہ کے اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close