واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری،فنگرپرنٹ کی شناخت سے میسجز کولاک اوران۔لاک کرنے کی سہولت

نیوز ڈیسک(ریپبلکن نیوز) واٹس ایپ،فنگرپرنٹ کی شناخت سے میسجز کولاک اوران۔لاک کرنے کی سہولت فراہم کررہاہے۔حال ہی میں کمپنی نےآئی اوایس صارفین کے لیے اس سہولت کو تجرباتی طورپربیٹاورزن پردستیاب کرایاہے۔

واٹس ایپ بیٹاانفونے اس سلسلہ میں ایک سکرین شاٹ شیئر کیاہے ۔ جس میں بتایاگیاہے کہ صارفین سٹینگس کے زمرے میں پرائیویسی میں جاکرفنگرپرنٹ کی شناخت کے ذریعہ لاک ۔ ان لاک کی سہولت کا استفادہ کرسکتے ہیں۔

اس سہولت کواستعمال کرنے کے لیے صارفین 1منٹ،10 منٹ اور30منٹ میں کوئی بھی ایک وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب واٹس ایپ نے اس سہولت کو استمال کرنے والے صارفین کے لیے پین بیک اپ کا بھی آپشن دیاہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button