گریس؛ پشتونوں کا پی ٹی ایم کے حق میں مظاہرہ، بی آر پی کا پشتون براداری سے اظہار یکجہتی

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) گریس میں پشتون تحفظ مومنٹ کے حق میں پشتون برافری کی طرف سے ریلی نکالی گئی، ریپبلکن نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق یورپی ملک گریس کے دارلحکومت ایتھن میں پشتونوں کی طرف سے شہر کے مرکز سے گریس کے پارلیمان تک ایک احتجاجی مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں پشتون عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے یکجہتی کیلئے بلوچ ریپبلکن پارٹی کے کارکنان نے بھی ریلی میں حصہ لیا۔ بی آر پی گریس چیپٹر کے صدر اسلم کیازائی نے بتایا کہ بلوچ اور پشتون ایک ہی دشمن سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں بلوچستان کے طول و عرض سے خیبر پختونخوا کے شہر شہر میں ایسا کوئی گھر یا خاندان نہیں جو ریاستی ظلم و بربریت سے محفوظ رہا ہو۔

ان کا کہنا تھا مظلوم بلوچ اور پشتون قومیں کا ایک دوسرے سے صدیوں پرانے تاریخی رشتے ہیں اور ہم ہمشہ سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان سنگین حالات میں بھی بلوچ اور پشتونوں کو ایک دوسرے سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپسی اتحاد کو پروان چڑھانا چائیے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close