پاکستان کے منہ پر طمانچہ، انٹر پول نے نواب براہمدغ بگٹی کی گرفتاری سے انکار کر دیا

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز ) انٹر پول نے بلوچ قومی رہنماء اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر نواب براہمدغ بگٹی کی ریڈوارنٹ کی اجراء سے انکار کر دیا۔ انٹر پول کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواب براہمدغ بگٹی کا معاملہ سیاسی ہے ۔ یاد رہے کہ نواب براہمدغ بگٹی کے خلاف محکمہ داخلہ بلوچستان کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے نواب براہمدغ بگٹی کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطہ کیا تھا۔

پاکستانی وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ براہمدغ بگٹی کی گرفتاری کے حوالے سے انٹر پول سے رابطہ کیا گیا لیکن انٹر بول نے اسے سیاسی معاملہ قرار دیتے ہوئے پاکستانی وزارِ داخلہ کی درخواست کو رد کر دیا۔

یاد رہے کہ بلوچ قومی رہنماء نواب براہمدغ بگٹی کے خلاف پاکستانی ریاستی ادارے گزشتہ کئی سالوں سے سرگرم ہیں تاکہ کسی بھی طرح ان پر دباؤ ڈال کر انہیں بلوچ قومی تحریک سے دور کیا جا سکے لیکن ہر بار پاکستانی ریاست کو ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close