پاکستانی فوج کا ریٹائرڈ جنرل، خالد شمیم وائیں حادثے میں ہلاک

نیوزڈیسک (ریپبلکن نیوز) سابق چیئرمین چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل (ر) خالد شمیم وائیں ایک حادثے میں ہلاک۔

پاکستانی زرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی فوج کا ریٹائرڈ جنرل خالد شمیم وائیں موٹر وے میں ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ خالد شمیم اپنے بیٹے اور دوست کے ہمراہ راولپنڈی سے لاہور جارہے تھے کہ لاہور-, اسلام آباد موٹروے پر چکری انٹر چینج کے مقام پر انکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں خالد شمیم شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اسلام آباد سے لاپتہ چینی انجینئر کا تاحال سراغ نہ مل سکا

جنرل(ر) خالد شمیم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسے۔ گاڑی میں سوار انکا اءک دوست بھی ہلاک ہوا ہے۔  جبکہ انکا بیٹا شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close