ضلع کیچ سے دو بلوچ فرزند قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر کیلکور میں قابض پاکستانی مسلح افواج نے ایک کاروائی کے دوران دو بلوچ فرزند کو اغواء بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر کیلکور میں گزشتہ روز قبضہ گیر پاکستانی فورسز نے ایک کاروائی کے دوران دو افراد کو اغواء بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ جس کی شناخت امین ولد محمد اور عارف ولد  مراد محمد سے ہوگئی ہے۔

بلوچ مزاحمتی تنظیم کے حملوں کے بعد ریاستی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے خوف میں مبتلا

نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق قابض فورسز نے بالگتر کے علاقوں سید آباد اور میرآباد میں لشکر کشی کرتے ہوئے مکینوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ جبکہ انسانی و اسلامی قوانین کو روندھتے ہوئے درندہ صفت فورسز نے عورتوں اور بچوں کو بھی نہ بخشتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close