پسنی اور دشت میں گزشتہ کئی دنوں سے فوجی آپریشن جاری

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کا ساحلی شہر باز واجہ کلانچ گزشتہ کئی دنوں سے فوجی آپریشن کی زد میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے بازواجہ کلانچ میں گزشتہ ایک ہفتے سے فوجی آپریشن جاری ہے۔گزشتہ شب اسی علاقے میں پاکستانی فوجیوں نے عام اور نہتے لوگوں کے گھروں پر دھاوا بولتے ہوئے متعدد گھروں کو نذرآتش کردیا جبکہ گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ نام نہاد چین پاکستان اکنامک کوریڈور کو کامیاب کرنے کے لیے جہاں جہاں سی پیک منصوبوں پر کام جاری ہے وہاں سے بلوچوں کو بے دخل کیا جا رہا ہےاور بلوچوں کی ایک بڑی تعداد نے پاکستانی مظالم سے تنگ آکر نکل مقانی کرتے ہوئے کراچی سمیت دیگر علاقوں کا رخ کیا ہے۔

دوسری جانب دشت میں بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں پاکستانی افواج عام آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور بلوچ آزادی پسند تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری اس آپریشن میں اب تک 100سے زاہد نہتے اورعام لوگوں کو اغواء کیا گیا ہے جو ایف سی کے قید میں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker