ڈاکٹر اللہ ںظر کی اہلخانہ کا اغوا، قابل مزمت اور شرمناک عمل ہے، نواب براہمدغ بگٹی

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) بلوچ قومی رہنما نواب براہمدغ بگٹی کی  جانب سے ڈاکٹر اللہ نظر کے اہلخانہ کی ریاستی فورسز کے ہاتھوں اغوا کی شدید مزمت، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں بلوچ قومی رہنما نواب براہمدغ بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کے اہلخانہ اور بچوں سمیت بلوچ خواتین کے اغوا کی شدید مزمت کرتے ہوئے اس عمل کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہتے اور بے بس خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے اوربلوچستان میں پاکستانی افواج کی جانب سے اس طرح کے جنگی جرائم کا ارتکاب روز کا معمول بن چکا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close