شہیدِ وطن نواب اکبر خان بگٹی کی دسویں بھرسی پر بلوچستان بھر میں ہڑتال ہوگی۔بی آر پی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے شاہ شہیداں نواب اکبر بگٹی کی دسویں برسی کی مناسبت سے 26 اگست کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ بی آر پی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بھر میں پارٹی کارکنان، بلوچ جہد آجوئی سے منسلک جہدکار اور پوری بلوچ قوم ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر بگٹی کی یاد میں تقاریب کا انعقاد کرکے انکی زندگی، جدوجہد اور عظیم قربانی پر روشنی ڈال کر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ بلوچستان سے باہر کراچی اور دیگر شہروں میں شہیداعظم کی یاد میں تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ بیرونی ممالک خاص کر یورپ بھر اور دیگر ممالک میں پارٹی چیپٹرز کی جانب سے بلوچ تحریک کے بانی کو یاد کرکے انکی جدوجہد اور قربانی کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا اور مظلوم قوموں کی جدوجہد کی تاریخ میں صف اول کے رہنماوں میں شمار ہونے والی شخصیت نواب اکبر بگٹی کو اپنی قوم و سرزمین کی خاطر آخری سانس تک جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جائے۔ آگاہی مہم، سٹڈی سرکلز، قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کرکے ڈاڈائے قوم کی روح کے ایصال ثواب کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک دہائی گزرنے کے باوجود شہیداعظم کی شہادت کی یاد آج بھی ہر بلوچ مرد و عورت، جوان و پیر اور بچے و بوڑھے کے ذہن میں روز اول کی طرح تازہ ہے۔ انکی جدائی کا صدمہ آج بھی ہر بلوچ اپنے دل میں بے حد محسوس کرتا ہے اور یہی وہ طاقت ہے جو بلوچ نوجوانوں کی دل و دماغ میں تحریک میں شمولیت اور بلوچ ننگ و ناموس و قومی آجوئی کی خاطر جان کی بازی لگانے کیلئے بھی تیار کرتی ہے۔ بلوچ نوجوانوں کی بلوچ قومی جدوجہد میں جوک در جوک شمولیت اور بین الاقوامی سطح پر بلوچ قومی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت شاہ شہیداں نواب اکبر بگٹی اور ہزاروں بلوچ شہداء4 کی قربانیوں کی بدولت کی ممکن ہوسکی ہے۔ دشمن ریاست کو گھمنڈ تھا کہ وہ پیران سالہ بلوچ شیر رہنما کو مکاری سے شہید کرکے بلوچ قوم کو ابدی غلامی میں دھکیل دیگی لیکن اس کے وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں ہوئی ہوگی کی شہید اعظم ایک شخص نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے جو شہادت کے بعد بھی لاکھوں بلوچ نوجوانوں کی ذہنوں میں نہ صرف زندہ رہے گی بلکہ انکے نظریے اور سوچ کی بدولت بلوچ جہدکار ریاست کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے اور بلوچ قومی جہد ایک ناقابل شکست تحریک کی شکل اختیار کرلے گی۔ بیان میں تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی گئی کہ بلوچستان بھر میں بی آر پی کی کال کی پر اگست کو شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی بھرپور حمایت کرکے شہید اعظم نواب اکبر خان بگٹی کو خراج تحسین پیش کرکے قوم دوستی کا ثبوت دیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close