بی ایل ایف نے ریاستی مخبروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے شہرک میں پاکستانی خفیہ اداروں کے دو گرفتار شدہ اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ترجمان نے کہا کہ ان کے نام عبداللطیف اور نوید احمد تھے جو پاکستان کے ضلع ساہیوال سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ کارو بار کے نام پر ایک ہفتہ قبل یہاں آئے تھے۔اس سے پہلے بھی ایسے اشخاص کارو بار و مختلف بہانوں سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں آئے ہیں۔ انہیں گرفتار کرکے پوچھ گچھ اور جرم ثابت ہونے پر سزا دی جاتی ہے۔ یہ اشخاص پاکستانی فوج کی ہدایات کے ساتھ مزکورہ علاقوں میں آئے تھے۔ کوئی بھی شخص جو پاکستانی اداروں میں بلوچ قومی جہد کے خلاف کام کرے تو اُسے سزا ضرور ملے گی، چاہے اس کا تعلق کسی بھی قوم سے ہو۔ ہم بلوچ سمیت تمام اقوام کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کی تحریک آزادی کے خلاف کام کرنے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر وہ اپنی کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close