ٓآٹھویں جماعت کے طالب علم اسرار حکیم کی بازیابی کے لیے علاقہ مکینوں کا احتجاج، مشکے میں اجتماعی قبر دریافت

پروم (ریپبلکن نیوز) پروم میں اغواء آٹھویں جماعت کے طالب علم اسرار حکیم کی بازیابی کے لیے اسکول کے بچوں،خواتین اور علاقہ مکینوں نے ریلی نکالتے ہوئے فوجی کیمپ کو گھیرے میں لے کر شدید احتجاج کیا ۔ یاد رہے کہ اسرار حکیم کو گزشتہ دن پاکستانی فورسز نے پروم کے علاقے جائین سے اغواء کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔ بلوچستان میں اغواء نماء گرفتاریاں روز کا معمول بن چکے ہیں لیکن موجودہ حالات میں بڑی تعداد میں مغویان کی مسخ شدہ لاشیں مل چکی ہیں جبکہ یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔
ٰٓیاد رہے کہ گزشتہ دن مشکے میں ایک اجتماعی قبر سے تین لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بر آمدہوئیں تھیں۔جنہیں دورانِ حراست شدید تشدد کے بعد شہید کیا گیا تھا۔شہید ہونے والوں کی شناخت ولی محمد ولد داد محمد ، نصراللہ ولد محمد نوراور عبدالصمد ولد نور بخش کے نام سے ہوگئی ہے جنہیں پاکستانی فورسز نے چار دن قبل مشکے سے دورانِ آپریشن اغواء کیا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close