وزیر اعظم نواز شریف آج ویڈیو لنک پر اقتصادی کونسل، کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت کرینگے

2013-10-23T212858Z_218868636_GM1E9AO0F4101_RTRMADP_3_USA-PAKISTAN-DRONESاسلام آباد ( ری پبلکن نیوز) نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج ہوں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہو گا۔ نوازشریف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت شام ساڑھے چھ بجے طے ہے جس میں نئے مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں وزیر اعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت اور خطاب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
دوسری جانب سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کابینہ یا قومی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کے لئے وفاقی کابینہ کے کسی بھی رکن کو نامزد کرسکتے ہیں اور نامزد کردہ رکن آئین کی شق 48 کے تحت صدر امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعظم یا کابینہ کی سفارشات کے مطابق عمل کریں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker