نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر صابر علی حیدر نے کوئٹہ بلوچستان کا تنظیمی دورہ کیا

d6a93e87129d0a469362d2e8e33ed173_400x400کوئٹہ(ری پبلکن نیوز) نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر صابر علی حیدر نے کوئٹہ بلوچستان کا تنظیمی دورہ کیا۔ کوئٹہ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے طلباء کے وفود سے ملاقات کی بعد میں این ایس ایف کے پروگرام اور این ایس ایف کے طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف اورطلباء یونین کے بحالی کی تحریک کے حوالے سے طالبعلموں نے این ایس ایف کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کا عہد کیا۔ صابر علی حیدر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے اندر طلباء کو بہت سے مسائل درکارہیں لیکن ان کو صحیح راستہ اورصحیح سمت نا ملنے کی وجہ سے سارے طلباء کنفیوژن کا شکارہیں۔ اس وقت ملک کے اندر بہت سی طلباء تنظیمیں کام کررہی ہیں لیکن طلباء کے مسائل ان کے ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں ہے۔ این ایس ایف پاکستان یہ سمجھتی ہے کہ تعلیمی اداروں کے اندر سے فرقہ پرستی طلباء کے اندرخوف اور گروپ بندی سے بالاترہوکر ہمیں ملک کے اندر طلباء کو یکجا کرناہوگا اورملکر قومی اداروں کی نجکاری کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف تحریک میں شامل ہوناہوگا تب ہی جاکر تعلیم کو مہنگا ہونے سے روک سکیں گے اورمحنت کشوں کے بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم کرنے کی حکمرانوں اورسامراجی سازشوں کو ناکام بناناہوگا۔ ان ایس ایف سمجھتی ہے کہ بلوچستان کے اندر حکمرانوں کو اپنی پالیسیاں بدلنی ہوگی ۔ تعلیم تک ہربچے کی رسائی کو ممکن بنانا ہوگا۔ بلوچستان کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے تعلیمی اداروں کے اندر اساتذہ کی کمی کو پوراکرنے کے ساتھ ساتھ تمام تعلیمی اداروں کو انفرااسٹریکچر بھی بہترکرناہوگا اورتعلیمی ایمرجنسی نافذ کرکے بلوچستان کے طلباء کو بہتر معیار کی تعلیم دینا ہوگی۔ جب تک ریاست پاکستان کے ایجنڈے پر بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ذمہ دارانہ طریقے سے عمل نہیں ہوگا اور جب تک حکمرانوں کے نوازے ہوئے سرداروں اورنوابوں کونوازنے کی بجائے عوام کی طرف کوئی توجہ نہیں ہوگی۔ بلوچستان ہمیشہ آگ و خون میں کھیلتا رہے گا اور این ایس ایف پاکستان ہمیشہ بلوچ عوام کی خدمت ، رہنمائی اورجدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ اس موقع پر این ایس ایف بلوچستان کے صوبائی کابینہ کے ممبران صوبائی صدر مدثر خان بلوچ، شبیر بنگلزئی، ڈی ایم بلوچ، اشفاق بلوچ اور باقی ممبران میں گہرام خان بلوچ کو این ایس ایف میں خوش آمدید کہا اور ان کو ڈسٹرکٹ لسبیلہ کی ذمہ داریاں دیں اورانہوں نے ذمہ داریاں قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں این ایس ایف بلوچستان کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ این ایس ایف کے طبقاتی جدوجہد کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے طلباء کیلئے ان کے حقوق کے لئے جہدوجہد میں آخری حد تک جاؤں گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close