ایرانی سرحد غیر قانونی طورپر پار کرکے یورپ جانے والے 146پاکستانی گرفتار

Chaghiچاغی (ری پبلکن نیوز) ایران سر حد سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے146پاکستانی باشندوں کو ایرانی حکام نے گرفتار کر کے سر حدی شہر تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کر دیا ۔پاکستانی باشندے غیر قانونی طور پر ایرانی سر حد پار کرکے محنت مزدوری اور روزگار کی تلاش میں جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے۔ایک اور کاروائی میں ایف آئی اے نے سر حدی شہر تفتان میں ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں جانے کی کوشش کرنے والے 26پاکستانی باشندوں اور دو ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close