ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکہ، ریاستی کارندہ ہلاک

مزکورہ شخص کا ریاستی اداروں سے تعلق تھا اور وہ پیلاوغ میں بشتر ہونے والے فوجی آپریشنوں میں فوج کی معاونت کیا کرتا تھا۔

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکہ ریاستی کارندہ ہلاک، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیلاوغ میں مالم کے مقام پر ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کارندہ غلام محمد عرف ملا کلیر گڈ کو نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کا نشانہ بنایا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ زرائع کے مطابق مزکورہ شخص کا ریاستی اداروں سے تعلق تھا اور وہ پیلاوغ میں بشتر ہونے والے فوجی آپریشنوں میں فوج کی معاونت کیا کرتا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close