ایران میں ملک کے صدر روحانی اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے خلاف مردہ باد کے نعرے بلند

نیوزڈیسک (ریپبلکن نیوز) ایرانیوں کے صبر و برداشت کا پیمانہ لبریز،  ملکی صدر اور سپریم لیڈر کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگنا شروع ہوگئے۔

ایران کے تاریخی شہر مشہد میں سینکڑوں مکینوں نے سڑکوں پر نکل کر بے روزگاری اور غربت کے خلاف شدید مظاہرے اور ملک کے صدر اور سپریم لیڈر کے خلاف شدید  نعرے بازی کیں ہیں۔

مظاہرین جو ہزاروں کی تعداد میں تھے نے ملک کے صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مرگ بر خامنہ ای اور مرگ بر روحانی کے نعرے لگاتے ہوئے اپنے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسی ہفتے ایران کے اہم شہر اسفہان میں بھی صدر روحانی اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیتے ہوئے ملکی نظام کی بربادی کے خلاف شدید نعرے بلند کیں تھیں۔

ایران اپنے بیلیسٹک میزائلوں کی رینج یورپ تک بڑا سکتی ہے۔ پاسداران انقلاب

خیال رہے کہ ایران میں سخت قوانین کی وجہ سے زیادہ تر لوگ ملکی نظام اور رہنماؤں کے خلاف احتجاج کرنے سے کتراتے ہیں۔ لیکن حالیہ مظاہروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اب ایرانی باشندوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور وہ سڑکوں پر نکلتے ہوئے کھل کر اپنے غم و غصّے کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close