یمن: فوج اورباغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 40ہلاک

عدن (ریپبلکن نیوز) یمن کے جنوبی صوبے شبوا میں صدر منصور ہادی کی وفادار فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان ہونے والی ایک بڑی جھڑپ میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 28 کا تعلق حوثی ملیشیا سے تھا جبکہ 12 فوجی بھی اس آپریشن میں مارے گئے۔ حوثی ملیشیا اورفوج کے درمیان یہ لڑائی یمنی ضلع بیہان میں ہوئی جوشبوا اورمارب صوبوں کی سرحد پر واقع ہے۔ شبوا صوبے کا مکمل کنٹرول منصور ہادی کی فوج کے پاس ہے سوائے بیہان ضلع کے جس پر ایران نواز حوثی باغی ابھی تک قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ سعودی عسکری اتحاد کی یمنی تنازع میں مداخلت کے بعد سے 7 ہزار انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close