سی پیک منصوبہ بلوچوں کی نکل مکانی کا سبب بن رہا ہے۔بی آر ایس او

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے آرگنائزنگ باڑی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) بلوچ قوم کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن رہا ہے. بلوچوں کو انکی اپنی سرزمین سے بے دخل کیا جا رہا ہے، بڑی تعداد میں لوگ نکل مکانی کر چکے ییں جبکہ آئے روز فوجی آپریشنوں میں نہتے لوگوں کو اغواء و شہید کیا جا رہا ہے. ترجمان نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان سے وابستہ ہے لیکن اس سے حاصل ہونےوالا فائدہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں کو ملے گا جبکہ اس منصوبے نے بلوچستان بھر میں مزید مظالم میں اضافہ کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اس وقت جنگ کے مناظر پیش کر رہا ہے، بڑی تعداد میں سیاسی کارکنان سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ فورسز کی غیر قانونی تحویل میں ہیں، ہزاروں لوگوں کو شہید کیا جا چکاہے. ایسے حالات میں بلوچ قوم کو چاہیے کہ منظم انداز میں اپنی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے اپنے سرزمین، سائل اور وسائل کا دفاع کریں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker