بلیک کافی پینے والے افراد ہوشیار رہیں!

نیوز ڈٰسک (ریپبلکن نیوز) امریکی تحقیق کے مطابق سیاہ کافی پینے والے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کافی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے اور ہر شخص اس کو الگ الگ انداز میں پینا پسند کرتا ہے تاہم سیاہ رنگ کے دانوں سے تیار ہونے والا مشروب دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔اسی طرح چائے کے ساتھ ساتھ کافی کا استعمال بھی بڑھ چکا ہے اور ایسی ہی صورتحال پاکستان میں بھی ہے جہاں ایک عام طالبعلم سے لے کر ایک بزنس پرسنلٹی تک کافی کا دلداہ ہے۔

امریکہ میں کی جانے والی تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جو مختلف فلیورز کی جگہ تلخ ذائقے پسند کرتے ہیں ان میں نفسیاتی الجھنوں، خود پسندی اور اذیت رسانی کا رجحان پایا جاتا ہے۔اس کے برعکس دودھ اور مٹھاس سے بھری کافی پینے والوں میں لچک، ہمدردی اور تعاون کا جذبہ زیادہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close