فیصل آباد کے ایک ہوٹل میں لوگوں کو کتا مٹن بنا کر کھلایا جاتا رہا

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) پاکستان کے سب سے ترقتی یافتہ صوبہ پنجاب میں ایک ہوٹل کو کتا مٹن فروخت کرنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر ہوٹل کو سیل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کےشہر فیصل آباد کے مشہور بازار جھنگ بازار میں پولیس نے "پہلوان ہوٹل "پر چھاپہ مار کر ہوٹل کو سیل کردیا۔ ہوٹل میں لوگوں کو کتا مٹن کھلایا جاتاتھا۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پنجاب کے ہوٹلوں میں لوگوں کو کتوں کا گوشت کھلایا جارہا ہو بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد ایسے کیسز سامنے آچکے ہیں جہاں ہوٹلوں میں گائے یا بکھری کی جگہ لوگوں کو سور، گدھوں، اور چوہوں کا گوشت کھلایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close