دوسرے ممالک میں فوج کے جنرل کی کیا حیثیت ہوتی ہے کہ وہ منتخب حکومت کاضامن بنے۔ عاصمہ جہانگیر

پاکستانی جنرل صاحب جاکر مظاہرین کو ہزار ہزار روپے دے رہے ہیں اور بڑاپیار کررہے ہیں

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) پاکستان کے سینئرقانون دان عاصمہ جہانگیرنے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں ایک حکومت گن پوائنٹ پرچل رہی ہے۔ اس بات کا ثبوت دھرنے کے شرکاء اور حکومت کے درمیان معاہدے کی شکل میں موجودہے۔ دوسرے ممالک میں فوج کے جنرل کی کیا حیثیت ہوتی ہے کہ وہ منتخب حکومت کاضامن بنے؟

پاکستانی جنرل صاحب جاکر مظاہرین کو ہزار ہزار روپے دے رہے ہیں اور بڑاپیار کررہے ہیں ۔کیوں پیارکررہے ہیں کہ آپ نے لوگوں کے گھروں پرحملہ کیا۔ آپ نے دھرنا دے کرہمارے مشن کوبہت فائدہ پہنچایا، آپ نے ٹریفک جام کی ۔اس لیے چلیں ہزارہزار روپے لے لیں۔ عاصمہ نے کہا کہ پہلے بھی پردے کے پیچھے کام کرتے تھے لیکن اس بارتوبری طرح ایکسپوزکیا اور کوئی لحاظ ہی نہیں کیا کہ پتا چلتاہے توچلے۔ پہلے دھرنے سے لیکر اس دھرنے تک پیچھے کون ہے تومیراخیال ہے کہ اگرکوئی پاکستانی شہری نابینا بھی ہے تووہ دیکھ رہاہے کہ یہ سب کیاہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close