بلوچ ریپبلکن پارٹی اور فری بلوچستان موومنٹ کے نمائندوں کے درمیان ملاقات

دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ آئندہ بھی ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رکھا جائیگا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچ قومی اتحاد، اختلافات اور سابقہ غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے بلوچ ریپبلکن پارٹی اور فری بلوچستان موونٹ کے نمائندوں کے درمیان ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں بلوچ ریپبلکن پارٹی اور فری بلوچستان موومنٹ کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں قومی اتحاد اور مشترکہ اشتراکِ عمل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے سابقہ غلط فہمیوں کو دور کرنے اور آئندہ ایک دوسرے سے تعاون بڑانے پر اتفاق کیا ہے۔

اٹھارہ نومبر کو ہونے والے اس ملاقات میں طے کیا گیا ہے کہ آئندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا تاکہ سیاسی اختلافات اور غلط فہمیوں کو دور کرنے میں آسانی پیدا ہو اور اتحاد کے لیے راہ ہموار ہو۔ جبکہ تمام تر معاملات سے قوم کو آگاہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close