آواران میں فوجی بربریت شدت اختیار کرگیا، مزید دو بلوچ فرزند شہید کردیئے گئے

آواران (ریپبلکن نیوز) آواران میں فوجی جارحیت تیز، خونی آپریشن میں دو بلوچ فرزند شہید

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے جهاؤ میں قابض پاکستانی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خونی آپریشن کرتے ہوئے جھاؤ میں متعدد گھروں کو لوٹ مار کے بعد نظر آتش کردیا جبکہ اس دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے دو بلوچ فرزندوں کو شہید کردیا جنکی شناخت ماسٹر اقبال ولد عثمان سکنہ جهاؤ اور رفیق عرف مسافر ولد مراد بخش سکنہ دولیجی جهاؤ کے ناموں سے ہوئی ہے- آمدہ اطلاعت کے مطابق فوجی اہلکاروں نے جھاؤ اور اس کے گرد و نواح کو گھیرے میں لے رکھا ہے جہاں شدید فوجی بربریت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور دیگر نقصانات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close