پشاور رنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی

پشاور: رنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پشاور میں رنگ روڈ کے علاقے شنواری ٹاون میں ایک نجی اسپتال کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے سے بارودی مواد نصب کررکھا تھا ۔ واقعے میں زخمیوں ہونے والوں کی حالت تشویشناک نہیں۔

دھماکے کچھ گھنٹے قبل ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ یاسین آباد کے علاقے میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں 2 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close