نیپال میں فوفان سے 90سے زاہد افراد ہلاک

نیپال (ریپبلکن نیوز) فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق نیپال میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں نے زیادہ تباہی مچائی، جہاں سیکڑوں مکانات اور پُل تباہ ہوگئے۔

نیپالی وزارت داخلہ کے نائب ترجمان جھنکا ناتھ دھکَل نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ گزشتہ پیر سے اب تک ملک میں طوفان اور تودے گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔

نیپالی آرمی کی جانب سے جاری تصاویر میں، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو اپنے گھروں کی چھتوں پر مدد کے انتظار میں کھڑا دکھایا گیا ہے۔

حالیہ طوفان اور بارشوں سے سب سے زیادہ کٹھمنڈو سے 250 کلو میٹر مغرب میں واقع ضلع پیوتھان متاثر ہوا، جہاں درجنوں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close