تربت کے علاقے شہرگ سے دو پنجابیوں کی نعشیں برآمد

تربت (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تربت سے دو افرادکی گولیوں سے چھلنی نعشیں ملی ہیں۔دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔جبکہ دونوں افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع سائیوال سے ہے جن کی شناخت نوید اور عبدالطیف سے ہوگئی ہے ۔یاد رہے کہ بلوچستان میں مسخ شدہ اور گولیوں سے چھلنی نعشیں ملنا روز کا معمول ہے ۔اب تک ہزاروں کی تعداد میں بلوچ سیاسی کارکنوں کی نعشیں مل چکی ہیں ۔جبکہ بلوچ مسلح تنظیمیں جوگزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی ریاست کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہیں آبادکاروں کو تنبیہ کر چکے ہیں کہ بلوچستان کا رخ نہ کریں جبکہ خلاف ورزی کرنے پر آباد کاروں پر حملے میں کیے جا چکے ہیں۔لیکن اب تک دونوں افراد کے قتل کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close