کوئٹہ میں فائرنگ سے 4ایف سی اہلکار ہلاک

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)  ایف سی ترجمان خان واسع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ڈبل روڈ کے علاقے میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تور گیا۔

خان واسع کا کہنا تھا کہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس چوہدری منظور سرور کا کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، جبکہ گزشتہ روز پولیس پر حملے اور آج کے واقعے کا ایک دوسرے سے تعلق ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کوئٹہ میں ہی گزشتہ روز پولیس پر بھی فائرنگ کے دو واقعات میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close