بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے قائم کردہ آگاہی کیمپ پانچویں روز میں اختتام پزیر

جنیوا (ریپبلکن نیوز) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے قائم کردہ آگاہی کیمپ پانچوے روز بھی جاری رہا۔ کیمپ میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ یاد رہے کہ آگاہی کیمپ کا آغاز 25جون کو کیا گیا تھا جس کا مقصد اقوام متحدہ کی سالانہ اجلاس میں آنے والوں کو بلوچستان کی جنگی حالات کے بارے میں آگاہی فرائم کرنا تھا۔

بی آر پی کے نمائندوں کے مطابق 5روزہ آگاہی مہم کے دوران دن بھر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا تھا جنہیں بلوچستان میں ریاستی جنگی جرائم کے بارے میں بی آر پی کے ذمہ داران آگاہی دہتے رہتے جبکہ ان دوران ہزاروں لوگوں میں پمفلیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
بلوچ ریپبلکن پارٹی کئی سالوں سے یورپ کے مختلف ریاستوں میں بلوچستان میں جاری ریاستی جارحیت اور فوجی آپریشنوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور بلوچ سیاسی کارکنوں کی اغواء و شہادتوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close