چار ہزار جی بی کی سٹوریج پرمشتمل دنیا کا پہلا سمارٹ فون متعارف کردیا گیا

بیجنگ (ریپبلکن نیوز) چار ہزار جی بی کی سٹوریج کا حامل دنیا کا پہلا سمارٹ فون لانچ کر دیا گیا۔ چین میں ایک تقریب کے دوران جون کو یہ فون متعارف کرایا جائے گا۔

چین میں ایک تقریب کے دوران 5 جون کو یہ فون متعارف کرایا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اس بات کی تصدیق کی گئی اور یہ وہ فون ہے جسے صحیح معنوں میں بیزل لیس کہا جاسکتا ہے۔ فون کی اسکرین فرنٹ پر 95 فیصد حصے پر ہوگی جبکہ 5 فیصد بیزل ہوں گے۔یہ اسمارٹ فون حیران کن فیچرز کا حامل ہوگا۔فوٹوگرافی خصوصاً کم روشنی میں یہ بہترین نتائج فراہم کرے گا۔

اور ایک اہم چیز اس کی طاقتور بیٹری ہوگی جس کا اسٹینڈ بائی ٹائم 45 دن یا ڈیڑھ مہینہ ہے۔ یہ 4 ٹی بی یا 4 ہزار جی بی اسٹوریج والا فون ہے اور اتنی اسٹوریج اب تک کسی اور فون میں دستیاب نہیں، ابھی 512 جی بی اسٹوریج والا ایک ہی فون ہے ہیواوے کا پورشے ڈیزائن میٹ آر ایس ہے۔ اس فون کا ڈیزائن 18 پیٹنٹ ٹیکنالوجیز اور 4 ٹیکنالوجیکل بریک تھرو کا کمال ہے، تاہم کمپنی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کیں۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ فون ایسے فنگرپرنٹ اسکینر کے ساتھ ہوگا جو ڈسپلے کے اندر موجود ہوگا، اسی طرح ان اسکرین ائیر پیس، پوپ اپ سیلفی کیمرہ بھی قابل ذکر فیچرز ہیں۔اس فون کا نام لینوو زی 5 ہے جبکہ اسکی قیمت کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker