کولواہ: پاکستانی جاسوس ڈرون پر مسلح افراد کا خودکار ہتھیاروں سے حملہ

کولواہ (ریپبلکن نیوز ) بلوچ سرمچاروں کا پاکستانی فضائیہ کے جاسوس ڈرون پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ، تفصیلات کے مطابق کولواہ کے علاقے گور کوپ میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فضائیہ کے ڈرون طیارے کو اس وقت سنائپرز اور دیگر چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جب وہ مسلح سرمچاروں کے بلکل قریب سے نگرانی کررہا تھا۔ عسکری زرائع کے مطابق ڈرون طیارے کو شدید نقصان پہنچا اور وہ لڑکھڑاتے ہوئے فوراً واپس چلا گیا۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ وہ راستے میں گر گیا یا اپنے ٹھاکنے میں لینڈ کرنے کامیاب ہوا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close