بی ایل اے نے کوہلو میں سرکاری معتبرین پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کوہلو بازار میں سرکاری معتبرین پر بم حملہ کیا جس میں نقصان کی شدت کوعوامی تحفظ کے خاطر کم رکھا گیا تھا ۔یہ با ت انہوں نے بد ھ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے این این آئی کو بتائی ۔ ترجمان نے کہا یہ حملہ ان تمام معتبرین کے لئے ایک وارنگ ہے کہ وہ فورسز کے ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں اور ریاست کے استحصالی منصوبوں اور فورسز کے آپریشنز میں معاونت سے گریز کریں اور کسی بھی حوالے سے وطن و قوم دشمنی کے ارتکاب سے بچیں ۔بی ایل اے ان بلوچ معتبرین پر یہ واضع کرنا چاہتی ہے کہ جو دشمن کے پروپیگنڈہ پر یقین کرکے بلوچ قومی تحریک کی خاتمے پر بغلیں بجا کر بلوچ قومی وسائل کے سوداگری میں حصہ دار بن چکے ہیں یا اب پر تول رہے ہیں انکو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ان سے حساب برابر ہوگا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker