ریاستی آلہ کار فتح عرف پٹو کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔بی ایل ایف

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے منگل کے روز آواران میں ریاستی آلہ کار فتح محمد عرف پٹو کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ علاقائی مسلم لیگی قیادت اور نیشنل پارٹی کے ساتھ مل کر اُن کی ڈیتھ اسکواڈز کیلئے خبر رسانی، لوگوں کو دھمکاکر زبردستی سرنڈر کروانے میں فوج کے ساتھ براہ راست ملوث تھا۔ اُس کے ذریعے سرنڈر ہونے والوں میں سے ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔ جسے لالچ دیکر فوجی کیمپ لے جایا گیا اور وہ ابھی تک واپس نہیں آیا۔ اس طرح وہ سادہ لوح عام بلوچوں کو فوجی کیمپ لے جا کر سرنڈر کا ڈرامہ رچانے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ کئی دفعہ تنبیہ کے باوجود وہ اپنی انسانیت دشمن کرتوتوں سے باز نہیں آئے۔ جس پر اسے موت کی سزا دے دی گئی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close