بلوچستان میں بڑھتے جبری گمشدگیوں کے خلاف جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، بی آر پی

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کا جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ انعقاد کرنے کا علان

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری چند ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ بی آر پی لاپتہ افراد کے گمشدگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کیلئے جرمنی کے شہرچمٹز میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کریگی۔

انھونے مزید لکھا ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور لاپتہ افراد کو غیر قانونی طور پر سالوں تک ان کے خاندانوں سے جدا کیا ہوا ہے اور انہیں شدید زہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کا مسئلہ سنگین ہے جس کو ہم بین القوامی سطح پر اجاگر کرینگے تاکہ مزہب دنیا کا توجہ بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں پر مبزول کرا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہرہ یکم دسمبر کو جرمنی کے شہر چمٹز میں منتعقد کیا جائے جہاں پارٹی کارکن اور ہمدرد اپنی شرکت کو یقنی بنایئں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close