کولواہ میں فوجی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فوجی چیک  پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

ریپبلکن نیوز کے نمائندے کے مطابق ضلع آواران کے علاقے کولواہ تنزلہ میں قائم پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر  خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو مالی و جانی نقصانات سے دوچار کیا ہے۔

کولواہ کے علاقے تنزلہ میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے جبکہ حملے میں ہونے والے نقصانات بھی اب تک غیر واضح ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close