کراچی میں فائرنگ سےڈی ایس پی ہلاک

کراچی(ریپبلکن نیوز) کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی فیض علی شگری ہلاک ہوگئے۔ نامعلوم مسلح افراد نے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ڈی ایس پی فیض علی شگری کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے جسے طبی امداد کیلئے گلستان جوہر کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے ڈی ایس پی کی موت کی تصدیق کردی اور بتایا کہ مرنے والے ڈی ایس پی فیض علی شگری کا گھر بھی یہیں پر ہے اور جب وہ گھر کے قریب پہنچے تو نامعلوم مسلح افرادنے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے ڈی ایس پی فیض علی شگری ڈی ایس پی ایئر پورٹ کے عہدے پر تعینات تھے جبکہ اس سے قبل وہ ڈگ روڈ پر ڈی ایس پی تھے ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close