امریکہ کو پاک بھارت سرحدی تنازعات پر تشویش

واشنگٹن(ریپبلکن نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک سرحدی تنازعات بھی بات چیت سے حل کریں، بھارت اور پاکستان کے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو نکالے جانے سے باخبر ہیں، دونوں ممالک کو سرحد پر جھڑپوں سمیت تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران جان کربی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے سفارتی ارکان کا نکالا جانا پاکستان اور بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی باعث تشویش ہے۔ امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع ہو یا سرحدوں پر جھڑپیں دونوں ملکوں کو تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اسلام آباد اور نئی دہلی کو دو طرفہ مذاکرات کی ترغیب دیتا رہے گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close