14اگست کے قریت آتے ہیں بلوچوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کیے جارہے ہیں

تربت ( ریپبلکن نیوز) چودہ اگست کے قریب آتے ہی بلوچ قوم کیلئے مزید مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق حسب روایت پاکستانی فورسز اور ان کے مقامی ڈیتھ سکواڈ کے زریعے تربت شہر کے مکینوں کا جینا دو بھر کردیا گیا ہے۔ تربت شہر کے مختلف علاقوں میں راشد پھٹان کے کارندوں کے زریعے گھروں میں زبردستی گھس کے پاکستانی پرچم لگائے جا رہے ہیں تربت شہر کے دکانداروں کو ایف سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپنے دکانوں پر پاکستانی پرچم لگائیں بصورت دیگر انہیں پاکستان مخالف قراردیکر ان کی دکانین سیل کر دیے جائیں گے۔ زرائع کے مطابق بعض مقامات پر پاکستانی جھنڈے کو وصول کرنے سے مقامی لوگوں نے انکار کیا جس کے باعث ڈیتھ ا سکواڈ کے کارندوں اور مقامی نوجوانوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے جس کے بعد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے مقامی لوگوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔اطلاعات کے مطابق راشد پٹھان کے کارندوں کے جانے کے بعد مختلف شاہراؤں اور گلیوں میں پاکستان کے جھنڈے نظر آتش کردیئے گئے اور پاکستانی قبضہ گیریت اور تشدد کے خلاف نوجوانوں نے نعرے بازی بھی کی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close