یمن کے شہر المکلا میں پانچ خود کش دھماکوں میں 42افراد ہلاک

عدن(ریپبلکن نیوز) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناتھا کہ چار خود کش حملے چیک پوسٹوں پر کیے گئے جبکہ ایک فوج کے ہیڈ کواٹر پر کیا گیا جس میں 42افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 40فوجی ،ایک خاتون اور بچہ شامل ہے جبکہ 30افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 25فوجی شامل ہیں۔غیرملکی میڈیا کاکہناتھا کہ خود کش حملے افطاری کے وقت کیے گئے ۔علاقے میں امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close