استنبول ائیرپورٹ پر حملہ، 10 افراد ہلاک

استبول(ریپبلکن نیوز) ترکی کے شہر استنبول کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور ممتعدد زخمی ہو گئے ہیں.

ترکی کے نیم سرکاری خبررساں ادارے دو خودکش حملہ آوروں نے کمال اتاترک ائیرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی کے حصے میں خود کو دھماکے اڑایا.

جب کہ امریکی ٹی وی سی این این نے ترک وزیر انصاف باقر بوزداغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں.

عینی شائدین کی کہنا ہے کہ دو حملہ آوروں نے کلاشنکوف کے ذریعے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑایا.

سی این این کے مطابق ایک درجن سے زائد ایمبولینسیں شہر کے کمال اتاترک ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں.

مزید خبریں اسی بارے میں

Close