بی آر پی کی جانب سے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے قاٸم کردہ کیمپ چھوتے روز میں داخل

جنیوا (ریپبلکن نیوز) سوئٹرزلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم بلوچ ریپبلکن پارٹی کے آگاہی کیمپ کو چار روز مکمل ہوچکے ہیں کیمپ میں سیاحوں، مقامی لوگوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ہزاروں کی تعداد میں اب تک پمفلٹ تقسیم کیئے جا چکے ہیں جن پر بلوچستان کے حوالے سے خاص کر جبری گمشدگیوں، زیر حراست ہلاکتوں، اجتماعی قبروں کے دریافت سمیت بلوچستان کے تاریخ اور جغرافیہ حوالے سے معلومات  موجود ہے۔ گزشتہ روز افریقہ کے ایک لیڈر چوکسی ایاش نے بی آر پی کے کیمپ کا دورہ کیا اور بلوچ قوم سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ افریقہ کے رہنما اقوام متحدہ میں ایک این جی او کے سربراہ بھی ہیں اس کے علاوہ آزربائجان کے ایک سرگرم رہنما سمیت کرد کارکنان نے بھی بلوچ ریپبلکن پارٹی کے کیمپ کا دورہ کیا اور بلوچ قوم سے اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔بی آر پی کے مطابق یہ آگاہی مہم ماہ جون کے اختتام کے ساتھ ہی اختتام پزیر ہوگا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close