تربت ایئرپورٹ عملے نے ایک بلوچ خاتون کی 80 ہزار درہم مالیت کا سونا چرالیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)تربت ایئرپورٹ اسٹاف نے ایک بلوچ خاتون کے 80 ہزار درہم کے مالیت یعنی 300 مسکال سونا دوران چیکنگ چرا لیے۔

ریپبلکن نیوز کو حاصل ہونےوالی اطلاعات کےمطابق ایک بلوچ خاتون 21 مارچ کو شارجہ سے تربت پہنچی تھی جو 25 مارچ کو واپس شارجہ کے لیے روانہ ہونے لیے نکلی اور تربت ایئرپورٹ انتظامیہ نے چیکنگ کے لیے بیگ دریافت کیا جس پر خاتون نے بیگ ان کے حوالے کردیا۔ جہاز پر بھیٹنے کے بعد خاتون نے اپنا بیگ چیک کیا جس میں سونا موجود نہیں تھا۔ جبکہ سونے کی مالیت 80 ہزار درہم بنتی ہے۔

خاتون کے بھائی نے درخواست کی ہے کہ تربت ایئرپورٹ کے عملے کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انکا سانا انہیں واپس کیا جائے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker