سائجی میں پانچ فوجی اہلکار اور کوئٹہ میں ایک پولیس اہلکار قتل

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے سائجی میں ایک بارودی سرنگ کی زد میں آکر قابض پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دشت کے پہاڑی علاقے سائجی میں دوران فوجی آپریشن قابض پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ایک بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فورسز گزشتہ کئی دنوں سے سائجی میں فوجی آپریشن کر رہے ہیں۔

ایک اور واقعہ میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں کچی بیگ کے مقام پر پیش آیا۔ جس میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار احمد خان کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker